وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ کے علا قوں سریاب روڈ،قمبرانی روڈ اور سبزل روڈ کادورہ، بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو کا کوئٹہ کے علا قوں سریاب روڈ،قمبرانی روڈ اور سبزل روڈ کادورہ بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیاایڈ منسٹر یٹر میٹر و پو لیٹن کا رپوریشن کوئٹہ کی کار کر د گی پر عدم اطمینان کا اظہار۔ جمعہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے سریاب روڈ،قمبرانی روڈ اور سبزل روڈ کادورہ کر کے بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا اور بارشوں کا پانی نکالنے اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی وزیراعلیٰ بارشوں کے جمع ہونے والے سے پیدل گزر کر دوسری جانب پہنچے جہاں علاقے کے لوگوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اس دوران وزیراعلیٰ بلو چستان نے سیکورٹی حکام کو لوگوں کو قریب آنے سے روکنے پر منع کر دیا وزیراعلیٰ نے لوگوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کر تے ہوئے کہا کہ حکومت شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل برؤے کار لائے گی کوئٹہ پیکج کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گاکوئٹہ پیکج کی منصوبہ بندی کو درست سمت میں لایا جائے گا وزیراعلیٰ نے ایڈمنسٹریٹرمیٹرو پو لیٹن کار پو ریشن کوئٹہ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا وزیراعلیٰ بلو چستان کے شہر کے دورے کے دوران روٹ نہیں لگایا گیا اور نہ ہی ٹریفک کو روکا گیا ٹریفک وزیراعلیٰ کے نوائے کے ساتھ ساتھ رواں دواں رہی۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ نے شہر میں اپنی آمد و رفت کے دوران روٹ لگانے کی سختی سے ممانعت کر رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے