وزیراعظم نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے حالیہ بارشوں کے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے حالیہ بارشوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی۔
وزیر اعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو گوادر اور تربت میں متاثرین کو فوری امداد پہنچانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے۔