مشکل کی اس گھڑی میں پسنی کے عوام کے ساتھ ہو، میر حمل کلمتی

گوادر (ڈیلی گرین گوادر)رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی کی زیر صدارت حالیہ طوفانی بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے نمنٹے کے لئے پسنی میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ کمشنر مکران شبیر جان مینگل ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ر جمیل احمد بلوچ اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان بلوچ اور دیگر مختلف محکموں کے آفیسران نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان بلوچ نے حالیہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں اور اب تک کی پیش رفت سے شرکاء اجلاس کو تفصیلی بریفینگ دی۔ رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے کہا کہ اس مشکل کی گھڑی میں پسنی کے عوام کے ساتھ ہوں ہم ہر ممکن کوشش اور اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو فوری ریلیف فراہم کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ طوفانی بارشوں سے ہونی والی تباہی اور نقصانات کا جائزہ لے کر نقصانات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ میر حمل کلمتی نے اس موقع پر پریس کلب پسنی کے سامنے بیٹھے احتجاجی میونسپل کمیٹی پسنی ڈیلی ویجیز ملازمین سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے میونسپل کمیٹی پسنی کے ملازمین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے تنخواہوں اور مستقل ملازمت کے مطالبے کے لیے وزیراعلی بلوچستان اور اسمبلی میں آواز اٹھاؤں گا۔ میر حمل کلمتیرکن صوبائی اسمبلی میرحمل کلمتی رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ کمشنر مکران شبیر احمد مینگل ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ پسنی میں طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا اور انہوں نے جائزہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے