صوبائی حکومت بارشوں سے متاثرہ عوام کی بحالی اور امداد کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، صوبائی وزیر خزانہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ صوبائی حکومت بارشوں سے متاثرہ عوام کی بحالی اور امداد کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے،پاک فوج، ایف سی کے جوانوں کی جانب سے شدید بارش اور سیلاب میں پھنسے عوام کی مدت کیلئے پہنچنے اور بروقت انہیں محفوظ مقامات پر منتقلی پر پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں مشکل کی گھڑی میں ہروقت قو کی شانہ بشانہ کھڑی رہی ہیں خراج تحسین پیش کرتے ہے مشکل کی گھڑی میں بارش و سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد سے جاری کردہ بیان میں سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کے دوران ہرقسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت نے تمام اداروں کو الرٹ کردیا گیا اس کے علاوہ پاک فوج اور ایف سی مذکورہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے جبکہ پی ڈی ایم اے کے زریعے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر راشن، ٹینٹ، ودیگر خوراکی مواد متعلقہ میں پہنچادیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے عوام کی بھرپور مدد کرینگے حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ آسمانی آفات کو روکنا مشکل ہے مگر صوبائی حکومت نے متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیاں شروع کی ہیں سنیئر صوبائی وزیر نے چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کے ہنگامی صورتحال میں پاک فوج کے جوانوں کو اپنے عوام کی مدت کیلئے بروقت مدت کیلئے متعلقہ علاقوں میں پہنچنے اور امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے پر انکا شکریہ ادا کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عوام کو فوری ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ مستقل بحالی کے لیے سروے کام شروع کردیاگیاہے دریں اثناء سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہرنائی میں 7 اکتوبر کو ہولناک زلزلہ سے بے گھر ہونے والے افراد کے گھروں کی دوبارہ تعمیر کرنے کیلئے حکومت بلوچستان کی جانب سے جلد متاثرین کو امدادی رقم فراہم کرینگے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو سے یہاں اسلام آباد میں ملاقات کے دوران صوبے میں حالیہ بارشوں، برفباری اور سیلاب سے پیدا ہونے والے صورتحال کے علاوہ ہرنائی زلزلہ متاثرین کو بارشوں اور سردی کے باعث درپیش مسائل و مشکلات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہرنائی کے زلزلہ متاثرین، بارشوں اور سیلاب متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے حکومت بلوچستان وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کوبروئے کارلارہے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبے برفباری کے دوران قومی شاہراہوں پر ٹریفک کو رواں رکھنے بارشوں، برفباری کے دوران ہرقسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت نے پی ڈی ایم اے سمیت تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو سے بلوچستان ہاوس اسلام آبادمیں ملاقات کے دوران صوبائی وزراء میرحاجی محمد خان لہڑی،میر سکندر عمرانی بھی موجود تھے ملاقات کے دوران مختلف علاقائی اموربھی زیر غور آئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے