بلوچستان ہائیکورٹ کے گزشتہ سال6741مقدمات کا فیصلہ سنایا، 4108مقدمات زیرسماعت ہیں

کوئٹہ (ڈیلی گرین گورادر)بلوچستان ہائیکورٹ کے گزشتہ سال6741مقدمات کا فیصلہ سنایا جبکہ اسوقت عدالت عالیہ میں 4108مقدمات زیرسماعت ہیں۔تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ بلو چستان میں سال 2021کے شروع میں زیر 4284مقدمات زیرالتوا مقدامات تھے جبکہ سال کے 2021کے دوران 6601نئے مقدمات دائر ہوئے عدالت عالیہ نے 31دسمبر 2021تک 6741مقدمات کا فیصلہ سنایا اس وقت عدالت عالیہ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 4108ہے اسی طر ح سال 2021کے شروع میں ما تحت عدلیہ میں زیر التوا مقدمات 16034تھے سال 2021کے دوران ما تحت عدلیہ میں 59293مقدمات دائر ہوئے جبکہ 59652مقدمات کا فیصلہ کیا گیا اس وقت بلو چستان کی ما تحت عدالتوں میں زیر التوا مقدما ت کی تعداد 14675ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے