ہر فورم پر بلوچستان بلخصوص واشک کی پسماندگی و ناخواندگی کے خلاف صدا حق بلند کرتا رہا ہوں، حاجی زابد علی ریکی

واشک(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر زابد علی ریکی نے کہاکہ اسمبلی فورم سمیت ہر فورم پر بلوچستان بلخصوص واشک کی پسماندگی و ناخواندگی کے خلاف صدا حق بلند کرتا رہا ہوں،ماضی میں واشک کے عوام نے ہر قسم کی ظلم و ناانصافی برداشت کی عوامی قوت نے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو شکست فاش دی ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ہائرسکنڈری ہائی سکول واشک کے امتحانی ہال میں منعقدہ تقریب تقسیم تعیناتی آرڈر گلوبل اساتذہ ضلع واشک کے تیس مستقل ہونے والے استانیوں کے آرڈر تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے کی۔تقریب سے ڈپٹی کمشنر واشک محمد یونس سنجرانی،ڈی ای او ایجوکیشن مختیار ڈومکی،میر نوراحمد میروانی،مولوی نعمت اللہ حاجیزئی،ڈی ڈی اوعبدلرازق ساسولی، و دیگر نے خطاب کیا۔جبکہ سکول کے طلباء َ نے تقاریر بھی پیش کئے۔رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر زابد علی ریکی نے کہاکہ گلوبل اساتذہ کی مستقلی کے لئے بھر پور کوشش کی واشک سے بے روزگاری خاتمہ میرا اولین ترجی ہے۔واشک میں تعلیم زبو حالی کا شکار ہے جس پر ایمرجنسی بنیادوں پر کام کرہاہوں۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں تعلیمی ترقی کیلئے صوبائی حکومت یونین کونسل کی سطح پر مقامی لوگوں کوبھرتی کرے تب بلوچستان میں تعلیم آگے بڑھے گا اور لوگوں کو روزگار کے بہتر موقع مسر ہونگے۔اس موقع پر ایم پی اے واشک حاجی میر زابد علی ریکی، ڈپٹی کمشنر واشک محمد یونس سنجرانی ڈی ای او،ایجوکیشن نے گلوبل کے مستقل تیس اساتذہ کے آرڈر تقسیم کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے