ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کا بی اینڈ آر ریسٹ ہاؤس اورپی ایچ ای ریسٹ ہاؤسزکا دورہ
قلات(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے بی اینڈ آر ریسٹ ہاؤس اور پی ایچ ای ریسٹ ہاؤسز کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر نے بارش اور برف باری کے دنوں میں ریسٹ ہاؤسز کو ایمرجنسی کے لئے تیار رکھنے کے احکامات جاری کئے شدید برفباری اور بارش کی صورت میں مسافروں کو ریسٹ ہاؤسز میں رہائش کروایاجائے گا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے گزشتہ روز قلات میں بی اینڈ آر ریسٹ ہاؤس اور پی ایچ ای ریسٹ ہاؤ سز کا دورہ کیا اور محکمہ موسمیات کی برف باری اور بارش سے متعلق جاری کردہ الرٹ سے حکام کو آگاہ اس موقع پر ایکسئین بی اینڈ آر حاجی محمد انور نیچاری بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے ضلعی حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ برف باری اور بارش کے پیش نظر آفیسران اور آفیشلز کی چھٹیان منسوخ کی گئی ہے اور انہیں اپنی ہیڈ کوارٹرز پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ شدید برف باری اور بارش سے لوگوں اور قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو بروقت امداد دی جاسکے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں نیشنل ہائی وے پر سفر کرنے ولالے مسافروں کو رہائش کی بہترین سہولت فراہم کرے تاکہ مسافروں کو کوئی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ا نہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ دونوں ریسٹ ہاؤسز کو تیار رکھا جائے برف باری میں راستےبند ہو نے کی صورت میں مسافروں کو ریسٹ ہاؤسز میں رہائش کروایا جائے گا۔