پارٹی کا مرکزی کونسل سیشن بلوچ قومی حقوق کی جدوجہد میں سنگ میل ثابت ہوگا، شکیلہ نوید دہوار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کہا ہے کہ پارٹی کا مرکزی کونسل سیشن بلوچ قومی حقوق کی جدوجہد میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پارٹی کا مرکزی کونسل سیشن ایک ایسے وقت میں منعقدہ ہونے جارہا ہے جب بلوچ قومی حقوق کی سیاست پر اعلانیہ اور غیر اعلانیہ پابندیاں عائد کرکے سیاسی کارکنوں اور طلباء کو لاپتہ،صوبے کے معدنی ذخائر لوٹنے کیلئے نئی صف بندیاں، حقیقی سیاسی قیادت اور نمائندوں کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ بلوچ قومی حقوق کی جدوجہد کی ہے اس جدوجہد کی راہ میں ہماری قیادت سمیت سینکڑوں کارکنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے قومی حقوق کی جدوجہد کو تقویت بخشی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کے مرکزی کونسل سیشن سے ایک مرتبہ پھر لاپتہ افراد کی بازیابی،بلوچستان کے ساحل وسائل کے تحفظ، قومی حقوق کی جدوجہد کو تقویب ملے گی۔ انہوں نے پارٹی کی خواتین کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ کونسل سیشن کی کامیابی کے لئے اپنی جدوجہد میں تیزی لائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے