وزیراعلیٰ بلوچستان نے آج انتہائی مصروف دن گزارا اور سرکاری امور کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ سیاسی ملاقاتیں بھی کیں

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جمعرات کو انتہائی مصروف دن گزارا اور سرکاری امور کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ سیاسی ملاقاتیں بھی کیں وزیر اعلیٰ سے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی گرؤپ نے ملاقات کی اس موقع پر سیاسی امور سمیت دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں قلعہ عبداللہ قلعہ سیف اللہ اور زیارت میں حالیہ بارشوں اور برف باری سے متاثر ہونے والے افراد کی بحالی پر بھی بات چیت کی گئی وزیراعلء نے کہا کہ حکومتی ادارے متاثرہ علاقوں میں امداد و بحالی کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جنہیں تمام وسائل فراہم کئے جارہے ہیں اور حکومت متاثرین کی مکمل بحالی کو بھی یقینی بنائے گی وفد نے حکومتی اقدامات کو سراہا وزیراعلیٰ سے صوبائی وزراء سردار محمد صالح بھو تانی نوبزادہ طارق حسین مگسی نور محمد دمڑ میر محمد خان لہڑی زمرک خان اچکزئی سید احسان شاہ میر سکندر عمرانی عبدالخالق ہزارہ میر ضیاء لانگو پارلیمانی سیکریٹری ملک نعیم بازئی بشری رند ما جبین شیران لیلء ترین اور رکن صوبائی اسمبلی بانو خلیل نے بھی ملاقات کی علیحدہ علیحدہ ہو نے والی ملاقاتوں میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے تیز رفتار حل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزراء نے وزیراعلیٰ کو اپنے محکموں کی کارکردگی اور درپیش بعض مسائل سے بھی آگاہ کیا ملاقاتوں میں وزیراعلء کی قیادت میں بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حکومتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا گیا اس موقع پر وزیراعلیٰ نے وزراء پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کی مسلسل مانیٹرنگ کے علاوہ اپنے محکموں سے متعلق عوامی مسائل کے فوری حل کو بھی یقینی بنائیں تاکہ حکومت اور حکومتی اداروں پر عوامی اعتماد پختہ ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے