وزیراعظم سےمولاناطارق جمیل کی ملاقات، رحمت اللعالمین اتھارٹی کےکردارپربات چیت

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم عمران خان سے معروف مذہبی سکالرمولانا طارق جمیل نے ملاقات کی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم بحیثیت قوم صرف حضوراکرمﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی ترقی کرسکتے ہیں۔

ملاقات میں نبی کریمﷺ کی قائم کردہ ریاست مدینہ کی بنیادی اقدار اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شاندار تعلیمات کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے مجوزہ کردار سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مولانا طارق جمیل نے ریاست مدینہ کے فلاحی ماڈل کو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی پر زور دینےکے لیے وزیر اعظم کی کاوشوں کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے