انشاءاللہ آنے والے وقت پیپلز پارٹی کے جیالوں کا ہے ،نواب ثناءاللہ زہری

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) پیپلز پارٹی خضدار میں شمولیتوں کا سلسلہ بدستور جاری مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکنوں اور قبائلی معتبرین کا چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری کی قیادت میں خلق جھالاوان خضدار میں ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان خضدار کے تحصیل وڈھ لوپ سے تعلق رکھنے والے معتبرین میر علی محمد گمشادزئی مینگل میر محمد خان گمشادزئی مینگل نور محمد گمشادزئی مینگل عبداللہ میراجی مینگل محمد کریم گمشادزئی مینگل غلام مصطفے گمشادزئی مینگل حاجی منظور احمد و دیگر نے وڈیرہ عبدالرشید سمالانی میر غلام مصطفے سمالانی ملک عبداللطیف شاہوانی میر عبدالکبیر قمبر مینگل کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری سے ملاقات کی اور نواب زہری کے عوام دوست اور ترقی پسندانہ سوچ اور قیات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوۓ اپنے درجنون دوستوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے صدر سجاد زیب محمد حسنی میر فیصل رحیم زہری میر رسول بخش رودینی ملک عبداللطیف شاہوانی میرقمبر مینگل زاھد زہری ڈاکٹر حضور بخش زہری نصراللہ شاہوانی رئیس ایوب نوتانی بشیرجتک ودیگر ورکرز بڑی تعداد میں خلق جھالاوان میں موجود تھے شمولیتی تقریب سے چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کہا ہے کہ پورے ملک میں ان شاءاللہ آنے والے وقت پیپلز پارٹی کے جیالوں کا ہے پی پی پی شہداؤں کی جماعت ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید بے نظیر بھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کارکنان قربانی دے رہی ہے پی پی کے جیالوں کی قربانیاں راہیگان نہیں جائے گی پیپلزپارٹی بلوچستان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں دن بدن بڑھتی جارہی ہے ان شاءاللہ صوبہ سندھ کے بعد بلوچستان پیپلز پارٹی کا دوسرا بڑا قلعہ ہوگا ہم ہر ہمیشہ قربانیاں دیکر آرہے ہیں اپنے سرکٹا سکتے ہیں مگر اپنے قول وفعل سے ہیراپھیری نہیں کرسکتے ہیں نواب زہری نے آخرمیں وڈھ کے تمام متعبرین سیاسی کارکنوں کو کاروان بھٹو میں شمولیت کا خیر مقدم کیا شمولیتی تقریب سے ضلعی صدر سجاد زیب حسنی عبدالکبیرقمبر مینگل ودیگر پارٹی ورکروں نے خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے