کوئٹہ دھماکے کے شہداء اورزخمیوں کےغم میں برابر کے شریک ہے جلدسانحہ کی تحقیقات سامنے لاؤں گا، محمد طاہر رائے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سائنس کالج بم دھماکے کی رپورٹ اور تحقیقات کے حوالے سے آئی جی پو لیس محمد طاہر رائے، ڈی آئی جی پو لیس فداحسن شاہ، ایڈیشنل آئی جی رضوان گوندل کا جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولاناعبدالقادر لونی اورضلعی امیر مولانا قاری مہراللہ کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔آئی جی پولیس بلو چستان محمد طاہر رائے نے کہا کہ دھماکے میں ہونیوالے شہداء اور زخمیوں کے غم ورنج میں ہم برابر کے شریک ہے جلدسانحہ کی تحقیقات سا منے لاؤں گا دھماکے کے دن سے ہم آج تک نیٹ ورک تک پہنچنے کی کوشش کررہا ہوں کوئی کوتائی برداشت نہیں کرونگا کوئٹہ اورچمن دھماکے کی رپورٹ سامنے لائیگی۔مولانا عبدالقادر لونی نے کہا کہ حکومت دہشتگردوں کوکیفرداد پہنچانے تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے ہم پر ہونیوالی سانحات کی تحقیقات ہمیشہ سردخانے کی شکار ہوئے ہیں حکومت کب تک ہمارے صبر کا امتحان لیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کا تحفظ ریاستی ذمہ داری ہے کب تک حکومت اپنے آپ کو بری الذمہ سمجھتے ہیں دہشت گردوں کے خلاف بھر پور کاروائی کیا جائے خاص کر ان عناصرکے خلاف بھی جو دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں ان کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلایا جائے اگر ملوث ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو سڑکوں پر کارکن نکل آ?یں گے