کوئٹہ،گیس لیکج کے باعث دھماکہ بچوں سمیت پانچ افراد جھلس کرزخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے علا قے بلیلی کسٹم کے قریب گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ بچوں سمیت پانچ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق بدھ کوکوئٹہ کے علا قے بلیلی کسٹم کے قریب کلی مناف میں واقع گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں داد محمد، بے نظیر،خالد، بی بی،گل لالئی جھلس کر زخمی ہو گئے پو لیس نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے