کسٹمزحکام کی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کے امریکن بادام بر آمد، ٹرک قبضے میں لے لیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کسٹمز حکام کی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کے امریکن بادام بر آمد، ٹرک قبضے میں لے لیا گیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق تفتان کسٹمز چیک پوسٹ پر کسٹمزحکام نے کاروائی کر تے ہوئے دوران تلاش کی ٹرک سے امریکن بادام کی 800 بوریاں بر آمد کر کے بمعہ ٹرک کو بھی قبضے میں لے لیا۔ ترجمان کے مطابق قبضے میں لئے گئے بادام میں کروڑ وں روپے کا ٹیکس اور ڈیوٹی کی چوری کی جا رہی تھی بر آمد شدہ امریکن بادام کی قیمت کروڑوں روپے بنتی ہے کسٹمزحکام نے مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے