ڈیرہ بگٹی، شہری گیس بندش کے خلاف سراپا احتجاج اعلی حکام سے گیس فراہمی کی اپیل

ڈیرہ بگٹی(ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ بگٹی کے سب تحصیل پیرکوہ میں او جی ڈی سی ایل حکام کی طرف سے گیس کی بندش کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں قبائلی عمائدین بچے بڑے اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے او جی ڈی سی ایل کے مین گیٹ کے سامنے ٹائر جلا کر احتجاجی دھرنا دیا اور او جی ڈی سی ایل کے ناروا سلوک کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کے سردیاں آتے ہی پیرو شہر میں گیس کی سپلائی بند کر دی گئی ہے گیس کے بندش کی وجہ سے لوگوں کے مشکلات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہیایک کلو میٹر کے فاصلے پر گیس نکلنے کے باوجود علاقے کے لوگ لکڑیاں جلانے پر مجبور ہو گئے ہیں سخت سردی میں گیس نہ ہونے سے بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں گیس کے بندش کے باعث گھریلوں صارفین کو بھی پریشانی کا سامنا ہے مظاہرین نے صوبائی و وفاقی حکومت اور منتخب عوامی نمائندوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ او جی ڈی سی ایل کے اس ناروا سلوک کا نوٹس لے کر پیرکوہ کے مقامی آبادی کے گیس کے فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ پیرکوہ کے عوام کو گیس کے بندش سے پیدا ہونے والی مشکلات سے نجات مل سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے