میر حمل کلمتی کا حالیہ بارشوں سے تباہ کاریوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں متاثرہ گھروں کا دورہ

گوادر (ڈیلی گرین گوادر)رکن صوبائی اسمبلی گوادر میر حمل کلمتی نے حالیہ بارشوں سے تباہ کاریوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں متاثرہ گھروں کا دورے کیااس موقع پر انکے ہمراہ گوادر کے معروف سیاسی و سماجی رہنماء میر ارشد کلمتی بھی تھے انہوں نے گوادر شہر کے متاثرہ گھروں میں موجود جمع پانی کو نکالنے کے لیے ٹینکرز اور جرنیٹرزں کی فراہمی کے بعد پانی نکلنے کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نیانتظامی آفیسران اور جی ڈی اے کے حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ زیر آب آنے والے علاقوں میں جاری نکاسی آب کے عمل تیز کیا جائے اس موقع پر ان کو بتایا گیا کہ۔مختلف علاقوں کے گھروں اور گلیوں سے پانی نکالنے کے لیے جی ڈی اے کے ٹینکروں کو بھی جی ڈی اے آفیسر ان کی سربراہی میں روانہ کردیا گیا ہے۔ جبکہ ضلع بھر میں گھروں سے پانی نکالنے کے لیے اضافی ٹینکرز، موٹرز، جرنیٹرز کا انتظام کیا جارہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے