متوقع بارشوں کے دوران بجلی حادثات سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے حالیہ متوقع بارشوں اور برف باری کے پیش نظر صارفین کو بجلی کے حادثات سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے اور واضح کیاہے کہ اپنے پیاروں کی زندگی کو بجلی حادثات سے محفوظ بنانے کیلئے تمام ترتدابیر اختیار کی جائیں خاص طورپر بارش کے دوران بجلی حادثات سے بچاؤ کیلئے بجلی کے کھمبوں اور برقی تنصیبات کو چھونے سے اجتناب کریں اور بچوں کوبھی اس کی تاکید کریں تاکہ کوئی جان لیوا حادثہ رونمانہ ہوجائے کیونکہ بجلی کسی کالحاظ نہیں کرتی اس لئے غیر ضروری خود اعتمادی سے پرہیز کریں۔بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور دیگر برقی تنصیبا ت کو چھونے سے گریز کیاجائے کیونکہ گیلے ہونے کی وجہ سے ان برقی آلات میں بسااوقات برقی رو سرایت کرسکتی ہے اس لئے خود بھی اور بچوں کو بھی اس سے دور رکھیں۔اسی طرح گھروں کے اندربجلی کے تمام آلات کو باقاعدہ طورپرارتھ کریں کپڑوں پر استری کرتے وقت پیروں تلے خشک قالین یا لکڑی کاکوئی ٹکڑا ضرور رکھیں اسی طرح بجلی کی ناقص گھریلو وائرنگ کی طرف خصوصی توجہ دیں اور ننگی تاروں کو جلد ازجلد تبدیل کرلیں یاا ن کو مناسب اور محفوظ طریقے سے ٹیپ کروائیں۔کیسکونے تمام صارفین پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ وہ گیلے ہاتھوں،گیلے کپڑوں یا جوتے گیلے ہونے کی صورت میں بجلی کے پنکھوں کے سوئچ تاراوردیگر برقی آلات کو ہرگز ہاتھ مت لگائیں اور بجلی کے آلات بچوں کی رسائی سے دوررکھیں تاکہ وہ ان کو ہاتھ نہ لگاسکیں کیونکہ زراسی توجہ اوراحتیاط سے بہت سے حادثات سے بچایاجاسکتاہے۔زراسی لاپرواہی کی وجہ سے قیمتی جان ضائع ہوجاتی ہے یا اس لاپرواہی کی وجہ سے کچھ لوگ مستقل معذور ہوجاتے ہیں جس کا مداوا عمر بھرنہیں ہوسکتا۔لہٰذاکیسکواپنے تمام صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی قیمتی زندگی کومحفوظ بنانے کیلئے ہمیشہ احتیاط کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے