قلات، گردونواح میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضا فہ

قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات اور گردونواح میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضا فہ ہو گیا قلات میں اٹھارہ ملی میٹر بار ش اور سیاحتی مقام کو ہ ہر بوئی میں سات انچ تک برف پڑی جبکہ سرخین محمد شہ محمد تاوہ اور دیگر علاقوں میں بھی برف باری ہوئی قلات میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور بازار سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہونے سے لوگوں چلنے پھرنے میں دشواریوں کا سامناکرنا پڑا بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا جبکہ شدید سردی میں بجلی کی تاروں کو سنگل فیس کرنے اور طویل لوڈ شیڈنگ اور سوئی گیس کی بندش اور سوختنی لکڑی ناپید ہونے سے شہری سردی سے ٹھٹھرنے پر مجبور ہو گئے ہیں قلات میں بدھ کی رات بارش اور مختلف علاقوں میں شدیدبارف باری ہو قلات کے سیاحتی مقام کوہ ہربوئی میں سات انچ تک برف باری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ قلات کے علاقے سرخین محمد شہ محمد تاوہ اور دیگر علاقوں میں بھی برف باری ہوئی جبکہ قلات میں اٹھارہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کیا گیا بارش سے قلات کے نشیبی علاقوں اور بازار میں بارش کا پانی کھڑا ہو گیاجس سے شہریوں کو چلنے پھر نے میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑا دوسری جانب بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا شدید سر دی میں کیسکو کی جانب سے بجلی کی تاروں کو سنگل فیس کرنے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سوئی گیس کی بندش اور سوختنی لکڑی ناپید ہو جانے سے شہری شدید سردی میں ٹھٹھر نے پر مجبور ہو گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے