رپورٹ نے ایماندار،ریاست مدینہ کے دعویدار شخص کی پول کھول دی ہے،جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکرجمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ نے چور،چور اور خود ساختہ ایماندار کا نعرہ لگانے والوں کی قلعی کھول دی ہے اگر اقامہ رکھنے پر کسی کو نا اہل قرار دیکر گھر بھیجا جا سکتاہے تو اب کروڑوں روپے کی بے نامی رقوم اور اکاؤنٹس چھپانے کی بھی یہی سز ا ہونی چاہیے، عمران خان بتائیں کہ انہیں بھارتی اور یہودی باشندوں نے کیوں رقوم بھیجیں، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ نے ایماندار،ریاست مدینہ کے دعویدار شخص کی پول کھول دی ہے عمران خان کو یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ انہوں نے کس کس سے اور کیوں فنڈنگ لی عمران خان بتائیں کہ انہیں بھارتی اور یہودی باشندوں نے کیوں پیسے سیاسی جماعتوں کو جب کوئی پیسہ دیتا ہے تو وہ توقع کرتا ہے کہ وہ برسراقتدار آکر انکے مفاد میں کام کریں گی عمران خان بتائیں کہ انہوں نے بھارتیوں اور یہودیوں کیلئے کیا کچھ ہے انہوں نے کہا کہ چور،چور کا نعرہ لگانے والے آج خود چور ثابت ہوگئے پی ٹی آئی نے ملازموں کے اکاؤنٹس کے ذریعے ہیر پھیر کیا اور واردات انجام دی عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی نا صرف چوری اور فراڈ کے مرتکب ہوئے بلا کہ صادق اور امین جیسے الفاظ کی توہین کے مجرم بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکروٹنی رپورٹ سے ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان اور انکے حواریوں نے کیوں کیس کو چلنے نہیں دیاعمر ان خان اور انکے ساتھی تیاررہیں حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے