خطے میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردارقابل ستائش ہے، سید ظہور آغا

اسلام آباد /کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کیلئے پائیدار امن کا قیام بنیادی شرط ہے، خطے میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آبا د میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے بین الصوبائی روابط اور ہم آہنگی کو فروغ دینے اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا مثبت امیج اجاگر کرنے پر اتفاق کیا۔گزشتہ روز گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے اسلام آباد میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، خطے کے امن کے حوالے سے پاکستان کا کردار اور صوبوں کے درمیان روابط بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کیلئے پائیدار امن کا قیام بنیادی شرط ہے، خطے میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے اس موقع پر وفاقی وزیر خارجہ شا ہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں وفاق اور صوبوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں جس کو مزید مستحکم کرنے کی اشد ضرورت ہے، ہم خطے میں رونما ہونے والی تمام معاشی و سیاسی تبدیلیوں سے خوب آگاہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے