ڈیرہ بگٹی سوئی روڈ پر گاڑی الٹنے سے1 شخص جاں بحق ایک شدید زخمی

ڈیرہ بگٹی(ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ بگٹی سوئی روڈ پر گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا۔لیویز حکام کے مطابق سوئی ڈیرہ بگٹی روڈ پر دشت گوران کے مقام پر تیز رفتار گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی پر سوار عدنان نامی شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا لیویز نے لاش اور زخمی کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے