وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں بلوچستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے، نورمحمد دمڑ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)سینئرصوبائی وزیرخزانہ حاجی نورمحمد خان ڈمڑ نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں بلوچستا ن ترقی کی راہ پرگامزن ہے اور بلوچستانکی پسماندگی کے خاتمے کیلئے موثر کرداراداکررہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد روانگی سے قبل بی اے پی کے کارکنوں عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سنئیر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اسلام آباد میں موجود ہے اور وفاقی حکومت سے صوبے میں مزید ترقیاتی پروجیکٹ کی منظوری اور بارڈرز کے مسائل کو حل کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ میں بھی اسلام آباد جارہا ہوں جہاں پر مختلف اجلاسوں میں شرکت کے علاؤہ این ایچ اے حکام سے ملاقات کرکے ہرنائی کوئٹہ،ہرنائی سنجاوی روڈ کی تعمیر کو معیاری اور ملک کے دیگر نیشنل ہاویز کی طرز پر تعمیرکو یقینی بنانے اور دونوں روڈ جوکہ اربوں روپوں کے پروجیکٹ ہے جس کی نگرانی این ایچ اے کی زمہ داری ہے این ایچ اے حکام کو روڈ کی تعمیر کی نگرانی کیلئے انجنئیرنگ ٹیمیں بجھوانے اور تعمیراتی کیلئے سائیڈ پر موجودگی اور انجینئرز کی نگرانی میں دونوں روڈ کی تعمیر کو معیاری،پی سی ون کے مطابق یقینی بنائے گے انہوں نے کہاکہ ہرنائی کوئٹہ،ہرنائی پنجاب قومی شاہراہیں ہرنائی تا کچ موڑ،ہرنائی تا سنجاوی کی معیاری تعمیر سے ضلع ہرنائی کی زراعت،مودنیات کو فروغ ملے گا اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ اور عوام کو روزگار ملے گا،اس کے علاؤہ خانی کراس تا زیارت ڈبل وے شاہراہ کی تعمیر زیارت تا سنجاوی شاہراہ کی تعمیر کی منظوری ہوچکی ہے جبکہ سنجاوی تا لورالائی روڈ پر تعمیر آتی کام جاری ہے اسکے ہرنائی سبی روڈ اور ہرنائی ڈومیرہ زیارت روڈ کی تعمیر کیلئے آنے والے وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کی بھرپور کوشش کرونگا انہوں نے کہاکہ شاہراہوں کی تکمیل سے حلقے کے دونوں اضلاع ترقی کی راہ پر گامزن ہونگے اور دونوں اضلاع کا شمار ترقی یافتہ اضلاع میں ہوگاسنئیر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبے عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبے ہے جس میں غفلت ولاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کرونگا انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے وزیراعلی کی قیادت میں بلوچستان تمام تر اقدامات اٹھارہے ہیں حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی ترقی دلانے میں ذاتی طور پر خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے پشتون بیلٹ کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کیلئے خصوصی پیکج کا وعدہ کیا ہے پیکج کی منظوری سے پشتون بیلٹ کی پسماندگی کا خاتمہ ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے