بلوچ قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،سردار اختر مینگل
نوکنڈی(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سر براہ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ بلوچ قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ہمسایہ ملک کے ملحقہ بارڈرز کیساتھ دونوں اطراف میں آباد بلوچ قوم کو آزادنہ کاروبار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یک مچ میں تیل کمیٹی ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تیل کمیٹی ممبران نے کاروبار کے زرائع بند ہونے پر مسائل سے آگاہ کیا سردار اختر جان مینگل نے کمیٹی ممبران کو یقین دلایا کہ انکے اس اہم مسئلے کو قومی اسمبلی سمیت پارٹی پروگرامز میں اٹھایا جائیگا انہوں نے کہا کہ بارڈرز پر آباد بلوچ قوم کا واحد ذریعہ معاش تجارت پر منحصر ہے جنکو محدود کرکے لوگوں کو دو وقت روٹی کا محتاج بنایا گیا ہے لوگوں کے مسائل اور انکی مشکلات کے حل کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے رکن قومی اسمبلی میر محمد ہاشم نوتیزئی اور رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ سے تیل کمیٹی ممبران نے بھی ملاقات کی اور اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم کو علاقوں میں تقسیم کرکے انکے روزگار زرائع کم کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنائینگے بلوچ قوم کو ہمسایہ ملک کے بارڈرز سے تجارت کرنے کی آزادانہ راستہ ملنا چائیے کیونکہ ویسے بھی بلوچستان کی اکثریت بیروزگار ہے بارڈرز پر معمولی کاروبار کی بندش انکی معاشی قتل کے مترداف ہیں انہوں نے کہا کہ پالیسوں میں نرمی لاکر مزید گیٹ کھول کر لوگوں کو روزگار کے مواقع دئیے جائیں۔