ڈیرہ اللہ یار، ایکسائز اینڈ نارکوٹکس نے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے بڑی مقدارمیں چرس برآمد1ملزم گرفتار

ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اللہ یار میں ایکسائز اینڈ نارکوٹکس نے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے کار کے خفیہ خانوں سے بڑی مقدار میں چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اسپیشل اینٹی نارکوٹکس انچارج انسپکٹر جاوید بلوچ اور انسپکٹر سیف اللہ سیال نے نفری کے ہمراہ قومی شاہراہ زیرو پوائنٹ کے مقام پر کوئٹہ سے اندرون سندھ جانے والی کار کو روک کر تلاشی لی دوران تلاشی اے این ایف نے کار کے خفیہ خانوں سے تیس کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے کار کو اپنی تحویل میں لیکر ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے اے این ایف انچارج جاوید بلوچ نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز محمد زمان بلوچ کی ہدایت پر منشیات اسمگلنگ کہ روک تھام کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے منشیات اسمگلنگ کے بین الصوبائی گروہ کا کارندہ کار کے ذریعے منشیات سندھ اسمگل کر رہا تھا خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے انکا کہنا تھا کہ برآمد شدہ چرس کی عالمی منڈی میں مالیت لاکھوں روپے ہے گرفتار ملزم دین محمد ابڑو سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے