چیئرمین سینیٹ سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، بلوچستان کی تعمیر وترقی سے متعلق معاملات پر بات چیت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے پیر کے روز اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی سے ملاقات کی دونوں رہنماؤں کے مابین باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیاملاقات میں بلوچستان کی تعمیر وترقی اور وفاقی حکومت کی معاونت سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔ملاقات میں اتفاق کیاگیاہے کہ وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی ترقی میں نہ صرف دلچسپی رکھتے ہیں بلکہ عملی اقدامات بھی کر رہے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ وفاقی حکومت کی معاونت صوبے کی ترقی کے لیئے بیحد اہمیت رکھتی ہے اپنے محدود وسائل میں عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی ممکن نہیں بلوچستان کے قدرتی وسائل کی ترقی اور انہیں صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کے لیئے بروئے کار لانا اولین ترجیح ہے وقت آگیا ہے کہ اپنے وسائل کو ترقی دیکر بلوچستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا جائے سب کو ساتھ لیکر چلنے پر یقین رکھتے ہیں بلوچستان کے مفادات کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے