ٹریفک پولیس کے اہلکارشدید سردی اوربارش میں اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ، لالا یوسف خلجی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کے اہلکارشدید سردی اور بارش میں اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں شہریوں کو چاہئے کہ وہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں،حکومت ٹریفک پولیس اہلکاروں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ وہ مزید بہتر طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالایوسف خلجی نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہ کی کمی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑتا ہے ٹریفک پولیس کے اہلکار شدید سردی اور بارش کے باوجود ٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے کیلئے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہئے کہ وہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اورانکے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس اہلکارسہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے بہت سے مسائل کا شکار ہیں صوبائی حکومت اور پولیس کے اعلیٰ حکام کو چاہئے کہ وہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کو مزیدسہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ وہ مزید بہترطریقے سے اپنے فرائض ادا کرسکیں۔