وزیراعلیٰ بلو چستان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش اوربرف باری کی صورتحال کی رپورٹ طلب

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے ڈی جی پی ڈی ایم سے صوبے کے مختلف علاقوں میں مسلسل بارش اور شمالی علاقوں میں بربادی کی صورتحال کی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ شہریوں کو درپیش مشکلات و مسائل کا فوری حل حکومتی اداروں کی زمہ داری ہے صفائی کا عملہ اور ضروری مشنری متاثرہ علاقوں میں پہنچا کر کام کا آغاز کیا جائے متاثرہ علاقوں سے نکاسی آب اور صفائی کرکے ویڈیو اور تصاویر انہیں بھجوائی جائیں کیو ایم سی اور واسا کا عملہ پوری طرح الرٹ رہتے ہوئے شہریوں کی مدد کرے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال پر عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کہی۔ وزیر اعلیٰ بلو چستان نے ایڈمنسٹریٹر،کیو ایم سی واسا اور کمشنر کوئٹہ کو نکاسی آب کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کر تے ہوئے کہاکہ سریاب روڈ،سپنی روڈ، امداد چوک اور شہر کے دیگر علاقوں میں فوری طور پر نکاسی آب اور بارش کے پانی سے جمع ہونے والی گندگی کو صاف کیا جائے نکاسی آب اور صفائی کے اقدامات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہاکہ برفباری کے علاقوں میں انتظامیہ الرٹ رہے کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری تیاری رکھی جائے پی ڈی ایم اے متاثرہ اضلاع میں خیمے کمبل اور اشیاء خوردو نوش کی دستیابی یقینی بنائیں شاہراہوں پر ٹریفک کی آمد و رفت برقرار رکھنے کے لئے ضروری مشنری اور عملہ تعینات رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے