نوکنڈی اور گردونواح میں وقفے وقفے سے دوسرے روز بھی بارش جا ری

نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر)نوکنڈی اور گردونواح میں وقفے وقفے سے دوسرے روز بھی بارش جاری، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا زمینداروں اور مالداروں کے چہرے کھل اٹھے نوکنڈی اور گردونواح میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم سرد ہوگیا،امری،میر خانچاہ،گھٹ بروت و دیگر علاقوں سے بھی بارش ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے گزشتہ دو دنوں کی بارشوں سے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا وقفے وقفے سے باراں رحمت کی نزول سے زمینداروں اور مالداروں کے چہرے کھل اٹھے کیونکہ بارشیں کم ہونے کی وجہ سے علاقہ خشک سالی سے بری طرح متاثر ہے تاہم کہیں سے جانی مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے