ریکوڈک چند بیوپاریوں کو بکنے نہیں دیں گے،سردار یار محمد رند

گنداواہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر و رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ ریکوڈک کی ہر حال میں حفاظت کریں گے بچہ بچہ اس کی حفاظت کریگااس طرح چند بیوپاریوں کو بکنے نہیں دیں گے۔ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی و تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے گنداواہ میں مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں اجتماعی کاموں سے علاقہ کو خوشحال بنارہے ہیں۔انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ حکومت ہمیں چلتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے۔اس حکومت سے سابقہ حکومت کہیں بہتر تھی۔اب یہ موجودہ حکومت وزیراعلیٰ قدوس برنجو پر ڈپینڈ کرتا ہے کہ وہ کس طرح حکومت چلاتے ہیں۔بلدیاتی الیکشن سے متعلق کیے گئے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ جب ایکٹ بنے گا اس وقت کوئی فیصلہ کیا جائیگا۔انھوں نے کہا کہ اقتدار ہمارے لیے کوئی معنیٰ نہیں رکھتا ہے بلوچستان کے حقوق پر کبھی سودے بازی نہیں کریں گے۔مہنگائی کی وجہ سے صوبہ کے پی میں مینڈیٹ نہیں ملا ہے۔اس موقع پر سابقہ امیدوار ایم این اے میر عبدالرحیم رند، نثار احمد رند، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر محمد ایاز لاشاری و دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے