حکومت ینگ ڈاکٹرز کے تمام تر جائز مطالبات کو جلد از جلد تسلیم کرے،ملک سکندر ایڈووکیٹ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے وفد کی اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ سے ملاقات ینگ ڈاکٹرز کو درپیش مسائل، احتجاج اور مطالبات کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر کو آگاہ کیا۔ پیر کو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے وفد نے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ سے ملاقات کر کے انہیں ینگ ڈاکٹرز کو درپیش مسائل، احتجاج اور مطالبات کے حوالے سے آگاہ کیا اس موقع پر اپو زیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیاکہ حکومت ینگ ڈاکٹرز کے تمام تر جائز مطالبات کو جلد از جلد تسلیم کرے۔