بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈاکٹر ساجدہ نورین کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلہ کوکالعدم قراردیا،دوبارہ عہد ے پر بحال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ہائیکورٹ نے وائس چانسلر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ساجدہ نورین کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں دوبارہ وائس چانسلر کے عہدے پر بحال کردیا۔ پیر کے روز چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جناب نعیم اختر افغان اور جسٹس حمید بلوچ پر مشتمل بینچ نے وائس چانسلر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ساجدہ نورین کو ان کے عہدے سے ہٹانے کیخلاف دائرآئینی درخواست پر 37 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے چانسلرکی جانب سے ڈاکٹر ساجدہ نورین کوان کے عہد ے سے ہٹانے اور ڈاکٹر نائید حق کو وائس چانسلر تعینات کرنے کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے وائس چانسلر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ساجدہ نورین کو ان کے عہدے پر بحال کردیا۔ فیصلے میں عدالت نے ڈاکٹر ساجدہ نورین کیخلاف دائر دیگر درخواستیں بھی خارج کردی ہے، وائس چانسلروویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ساجدہ نورین کی جانب سے کیس کی پیروی اکرم شاہ ایڈووکیٹ نے کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے