اسلامک یونیورسٹی میں طلبہ تنظیمیں لڑ پڑیں، ڈنڈوں اور مکوں کا استعمال،کئی طلبہ زخمی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)اسلام آباد کی اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبہ تنظیمیں لڑ پڑیں،لاتوں،مکوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا،کئی طلبہ زخمی ہوگئے،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طلبہ تنظیموں کا ریلی نکالنے پر جھگڑا ہوا جس پر طلبہ آپس میں گتھم گتھا ہوگئے،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اورطلبہ کومنتشرکرنا شروع کردیا۔ترجمان پولیس کے مطابق صورتحال کو قابو میں لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے