نااہل حکومت کے پاس کوئی وژن نہیں، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علمااسلام کے رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ ملک کی تباہ حال معیشت کو ٹیکسوں کی بھرمار سے مستحکم نہیں کیاجاسکتا، منی بجٹ غریب عوام کی معاشی مشکلات کا سبب بنے گی ناترس حکمرانوں کو عوامی مشکلات کا احساس نہیں حکمران اپنی شاہ خرچیاں کنٹرول کرنے کی بجائے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر معیشت کی استحکام کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت علمااسلام تحصیل تنگوانی ضلع جیکب آباد تحصیل ٹل کے زیراہتمام منعقدہ عظیم الشان اسلامی سیاست کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے جمعیت علمااسلام ضلع شکارپور کے جنرل سیکرٹری مولانا عبداللہ مہر سائیں عبدالباسط شاہ مولانا اشفاق اور دیگر صوبائی و ضلعی رہنماں و مقامی علما کرام نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ چوروں لوٹوں اور سیاسی خانہ بدوشوں کی مکس چاٹ سے حکومت نے ملک کو مسائل کے دلدل میں جکڑ کر بحرانوں کا شکاربنایا سابقہ حکومتوں کے شروع کردہ بڑے منصوبے تکمیل کی بجائے انکی نااہلیت کی وجہ بند ہونا پڑیں حکومت اپنی ناکامی کے اعتراف کی بجائے ملبہ سابقہ حکومتوں پر ڈال کر خود کو بری الذمہ قرار دینے کی ناکام کوشش کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ نااہل حکومت کے پاس کوئی وژن نہیں انکی نااہلیت کی وجہ سے ملک دیوالیہ پن کا شکار ہوچکاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے