زیارت میں سیاحوں کو لوٹنے والے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، حاجی نورمحمد دمڑ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بی اے پی کے مرکزی رہنماء سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ زیارت میرا حلقہ انتخاب کا حصہ ہے ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کو زیارت آنے کا خیرمقدم کرتے ہے سیاحوں کو تمام ترسہولیات فراہم کررہے ہیں سوشل میڈیا پر سیاحوں سے دوگنی رقم بٹورنے میں کوئی صداقت نہیں ہے چند قبل بھی زیارت سیاحوں کے رش کے باعث ہم نے تمام سرکاری ریسٹ ہاوس کو سیاحوں کیلئے کھول دیئے تھے ان خیالات کااظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر زیارت میں سیاحوں سے دوگنی رقم لینے کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر ردعمل میں جاری کردہ بیان میں کیا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ سوشل میڈیا پر زیارت میں آنے والے سیاحوں سے دوگنی رقم لینے کے حوالے سے چلنے خبریں ایک سوچی سمجھی سازش اور ایک ٹولا باقاعدہ سازش کے تحت ضلع زیارت کے لوگوں کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے شرپسند ٹولا بلیک میلنگ کی خاطر پیسے بٹور نے کے لیے، جس سے نہ صرف علاقے کے امن کو نقصان، بلکہ ابھرتی ہوئی سیاحت بھی تباہی کی طرف گامزن ہوجائے گی انہوں نے کہاکہ وہ زیارت آنے والے سیاحوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ زیارت میں سیکورٹی کے فل پروف انتظامات اور تمام ریسٹ ہاوسز کے دورے کرنے اور سیاحوں کو ریسٹ ہاوسز میں ہرممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر زیارت سے مسلسل رابطہ میں ہوں سوشل میڈیا پر خبر چلنے کے بعد ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرکے ریسٹ ہاوسز کے دورے کرنے اور سیاحوں سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی ضلعی انتظامیہ کے آفیسران نے سیاحوں سے ملاقاتیں اور ریسٹ ہاوسز کے دورے کیا تاہم سیاحوں سے دوگنی رقم لینے والے خبریں جھوٹی ثابت ہوئی اور اس سلسلے میں ابتک کوئی شکایات موصول نہیں ہوئی سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وادی زیارت ایک سیاحت مقام ہے برفباری کے دوران ملک بھر سے سیاح زیارت کا رخ کرتے ہے اور زیارت رونکیں دوبالا ہوجاتی ہے وادی زیارت کے عوام سیاحوں کو زیارت آنے پر خوشی محسوس کرتے ہے سنیئر صوبائی وزیر نے کہاکہ چند قبل سیاحوں کی بڑی تعداد میں آنے اور نجی ریسٹ ہاوسز فل ہونے پر ہم نے ڈپٹی کمشنر زیارت کو سرکاری ریسٹ ہاوسز کو سیاحوں کیلئے کھولنے اور انہیں سرکاری ہاوسز میں رہائش دینے کی پدایت کی جس پر ضلعی انتظامیہ پوری طورپر عمل درآمد کرکے سیاحوں کو سرکاری ریسٹ ہاوسز میں رہائش کا بندوبست کیا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وادی زیارت آنے والے سیاح ہمارے مہمان ہے اور وادی زیارت کے عوام مہمان نواز اور مہمانوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہے سوشل میڈیا پر ایسی منفی پروپیگنڈہ کرنے والے زیارت کے عوام کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ سیاحوں زیادہ پسے بٹورنے کی مد میں اگر سیاحوں کو کوئی شکایت ہے تو وہ براہ راست مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے