دکی، کان حادثہ، 1 کانکن کی لاش نکال لی گئی، دوسرے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری
دکی (ڈیلی گرین گوادر) اسسٹنٹ کمشنر دکی حضرت ولی کاکڑ نے کہاہے کہ کوئلہ کان حادثہ پھنسے ہوئے کانکن کی لاش نکالنے کے لئے لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی ہے دکی۔اسسٹنٹ کمشنر دکی حضرت ولی کاکڑ کوئلہ کان میں ہونے والے حادثے کی جگہ پر لیویز فورس کے ہمراہ پہنچ گئے ہیں اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ لیویز فورس مائنز ریسکیو اہلکاروں اور مقامی کوئلہ کانکنوں کے ساتھ ریسکیو کے کاموں میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ دو پھنسے ہوئے کانکنوں میں سے تاحال ایک کانکن کی لاش ریسکیو کرلی گئی ہے جبکہ دوسرے کانکن کی لاش ریسکیو کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے انہوں نے کہا کہ پھنسا ہو کانکن 1200 فٹ نیچے گہرائی میں پھنسا ہوا ہے۔امید ہے کہ دو سے تین گھنٹے تک پھنسے ہوئے کانکن کی لاش نکال لی جائیگی۔