حکومت نے عوام کوریلیف کے بجائے بحرانوں اورمشکلات کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، سردار سربلند جوگیزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ موجود ہ حکومت نے عوام کو ریلیف کے بجائے بحرانوں اور مشکلات کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ملک آج خا رجی، معا شی، اندورنی محا ذوں پر وفا قی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے عوام کی نظریں پیپلز پارٹی پر ہیں آئند ہ انتخابات میں پارٹی کا میا ب ہو کر عوام کو مسائل سے نجات دلائے گی۔ یہ بات انہوں نے صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ سے ملا قات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک زیشان حسین،میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان اچکزئی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر تا جا رہا ہے جس کی وجہ سے نا صرف گھریلو صارفین بلکہ صنعت کار تاجر، زمیندار بھی بری طرح متاثرہو رہے ہیں ملک میں بجلی پید اوار ضر وریات کے مطابق ہو نے کے دعوؤں کے بر عکس بلو چستان میں اندھیر ے ہیں وفا قی حکومت کی بلو چستان پر کوئی توجہ نہیں ہے جس کی وجہ سے صوبے بد ترین بحرانوں کا شکار ہے انہوں نے کہاکہ بلو چستان کے عوام آج بھی پیپلز پارٹی کا وہ دور یار رکر ہے ہیں کہ جب انکے مسائل حل اور بنیا دی ضر وریات فراہم کی جا رہی تھیں انہوں نے کہاکہ آئند ہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بلو چستان کے عوام کی طا قت سے منتخب ہوکر ایک بار پھر صوبے کے مسائل حل اور اسے ترقی کی راہ پر گا مزن کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے