ینگ ڈاکٹرزسے ہونیو الے مذاکرات میں پیش رفت کے باوجود ڈاکٹروں کی غیر ذمہ دارانہ پریس کانفرنس سمجھ سے بالا تر ہے، سید احسان شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز سے ہونیو الے مذاکرات میں پیش رفت کے باوجود ڈاکٹروں کی غیر ذمہ دارانہ پریس کانفرنس سمجھ سے بالا تر ہے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مذاکرات میں او پی ڈیز کا بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے ہسپتال کے احاطے میں او پی ڈیز سروسز بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے ینگ ڈاکٹرز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور حکومتی ٹیم کے درمیان گزشتہ روزمذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں ڈاکٹر عبدالمناف، ڈاکٹر شاہ محمد مری، ڈاکٹر خالقداد، پی ایم اے کے ڈاکٹر افتخار احمد، وائی ڈی اے کے ڈاکٹر صمد پانیزئی، ڈاکٹر حنیف لونی،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی، سیکرٹری فنانس اورسیکرٹری محکمہ صحت کے بھی موجود تھے۔ مذاکرات میں ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، پی ایم اے اور وائی ڈی اے کے نمائندوں پر مشتمل ایک سب کمیٹی تشکیل دی گئی اور فیصلہ ہوا کہ کل سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن او پی ڈیز کے بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے ہسپتال کے احاطے میں او پی ڈیز سروسز کو بحال کریگی تاہم گزشتہ شام ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے پریس کانفرنس میں جو باتیں کی گئیں وہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے برعکس تھیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ینگ ڈاکٹرز چاہے سڑکوں، گلی محلوں میں جہاں چاہے او پی ڈیز کرے مگر مذاکرات میں یہ طے ہوا تھا کہ او پی ڈیز ہسپتال کے احاطے میں ہونگی۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ناکامی کی وجہ ان کی غیر سنجیدگی ہے۔ ڈاکٹرز گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں وصول کرنے کے باوجود عوام کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم نہیں کررہے۔ گزشتہ چار ماہ کے دوران ڈاکٹرز نے کسی ایک مریض کو دیکھا تک نہیں جبکہ تنخواہیں وصول کررہے ہیں انہیں حکومت تنخواہیں کام کے عیوض فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت ڈاکٹروں کے رویئے کو دیکھتے ہوئے عوام کے بہتر مفاد میں فیصلہ کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے