ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کا گرینڈ کنونشن بلانے اور ریڈ زون میں جانے کا فیصلہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے آج جمعہ سے عوام کی سہولت کیلئے انسکمب روڈ پر اوپی ڈیزسروسز شروع کرنے کا اعلان کردیا ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے گرینڈ کنونشن بلانے اور دوبارہ ریڈ زون جانے کا بھی فیصلہ کرلیا۔اس بات کا اعلان چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر عبدالحفیظ مندوخیل سول ہسپتال کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ڈاکٹرحفیظ مندوخیل نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز دو ماہ سے احتجاج پر ہیں اور حکومت کمیٹیاں بناکرہمیں ٹرخارہی ہے جمعرات کو حکومتی اراکین کی عدم موجودگی کے باعث اجلاس نہیں ہوسکا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کے مسیحاوں کو ایک ماہ جیل میں رکھا،کیونکہ ہم عوام کی خاطر احتجاج پر ہیں ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کا کہنا تھا کہ حکومت کی خام خیالی ہے کہ ایف آئی آر واپس لینے سے ہم احتجاج ختم کردیں گے حکومت نیایف آئی آراس لئے واپس لی کہ اس میں عائدالزامات غلط تھے انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز عوام کی خاطر ایمرجنسی سروسز بحال رکھے ہوئے ہیں اور جمعہ سے انسکمب روڈ پر اوپی ڈیزسروسز شروع کریں گے اور مریضوں کامعائنہ کریں گے،چیئرمین وائی ڈی اے نے کہا کہ جلد گرینڈ کنونشن بلایا جائے گا اور مطالبات کے حل کیلئے کیلئے دوبارہ ریڈزون جائیں گے،وزیراعلی ہاوس کاگھیراوبھی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے