مجھے بلوچستان میں تبدیلی ہوتے ہوئے نظر آرہی ہے، سردار یار محمد رند

سبی(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سابق صوبائی وزیر تعلیم و رند قبائل کے سربراہ سردار یار محمد رند نے کہا کہ مجھے بلوچستان میں تبدیلی ہوتے ہوئے نظر آرہی ہے اور انشاء اللہ بہت جلد تبدیلی آنے والی ہے،بلوچستان کے نو منتخب وزیر اعلیٰ نے ڈیڑھ ماہ کے دوران بلوچستان کا کوئی ایسا ادارہ نہیں چھوڑا جو چل رہے ہوں پورا نظام کو بلاک کر دیا گیا ہے صوبے کے ترقیاتی اسکیمات کے فنڈز کو روک کراسیکمات کو بلاک کردیا گیا ہے تاکہ یہاں کے سارے پیسے اکٹھے ہوں چند بڑے پروجیکٹ ہیں وہاں دئیے جائیں جو ڈیل ہوا تاکہ اس ڈیل کی ادائیگی ہو، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ساتھ وہی لوگ ہیں جنہوں نے سابقہ حکومتوں میں رہ کر ان حکومتوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے وہی لوگ تھے،بلوچستان کے 31 اضلاع میں 31بوائزکیڈٹ کالجزاور سات ڈویژن میں دس گرلز کیڈٹ کالجز بنے گے اگر ان کالجز کو بننے نہیں بنایا گیا تو صوبے میں تحریک چلائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر سید فرید شاہ دوپاسی،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی الحاج محمد داود رند،سابق نائب ناظم میر حبیب الرحمن رند،پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ملک محمد عارف مری،سابق کونسلر عبدالستار رند،میر نصیب اللہ رند،میر خدائیداد رند،سابق کونسلر فقیر محمد رند،اور دیگر موجود تھے چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے مختصر دور حکومت میں صوبے کے اداروں کو جام کر دیا ہے ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز بند کرکے نظام کو مفلوج کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے چیف منسٹر کے ساتھ وہ لوگ ہیں جوسابق حکومتوں میں تھے ان کو تباہی کے دہانے تک پہنچانے والے وہی لوگ تھے انہوں نے کہا کہ ہمیں قدوس بزنجو کو گرانے کی ضرورت نہیں ہے وہ اپنے بوجھ سے خود ہی گر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے بلوچستان میں تبدیلی ہوتے ہوئے نظر آرہی ہے اور انشا اللہ بہت جلد تبدیلی آنے والا ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جس دن بجٹ پیش ہوا میں نے وزارت سے استفیٰ دیا جس کی وجہ جام حاحب نے پروجیکٹ ڈراپ کئے تھے میں نے دوبارہ اس وعدے کے ساتھ جوائن کیا ان پروجیکٹ کو دوبارہ بحال کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے 31 اضلاع میں 31بوائز کیڈٹ کالجز اور سات ڈویژن میں دس گرلز کیڈٹ کالجز بنے گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اگر ان کالجز کو بننے نہیں دیا توبلوچستان بھر میں تحریک کا آغاز کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جس طرح بلوچستان کے پیسوں کو ضائع کیا جارہے اور بلوچستان کو اندھیرے میں رکھا جارہا ہے ایسا نہ ہو کہ ساری زندگی ہم پر الزام لگے کہ بلوچ سردار صوبے میں تعلیم نہیں چاہتے میں نے شوران میں ایم سی آر بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ ہم علم دوست ہیں ہم علم چاہتے ہیں اور مستقبل کے آنے والے نسلوں کو تعلیم کے زیوار سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ان پروجیکٹ کو پھر سے نظر انداز کیا تو ہم وہ لڑائی لڑیں گے جو پچھلے حکومتوں میں لڑے تھے اور انشاء اللہ ہر صورت میں یہ کیڈ ٹ کالجز بنے گے انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دونوں ڈویژنوں میں ا لیکشن کے لئے پینل بنائیں گے اور بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا کہ سبی کے تاریخی میر چاکر خان رندقلعہ جو بلوچوں کا تاریخی مرکز ہے اور میر چاکر خان رند کے قلعہ کو ایک سازش کے تحت ختم کیا جا رہا ہے بنیادوں کو کھود کر مٹی اٹھایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا میں تاریخ اور ثقافت کو محفوظ بنایا جاتا ہے اور یہاں پر ایک سازش کے تحت ختم کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ میں سردار عثمان بزدار کو کریڈ ٹ دیتا ہوں انہوں نے سو سال کے بعد میر چاکر خان رند قلعہ اوکھاڑا کو بحال کیا سٹرکیں،سکول،ہسپتال بنائیں اور وہاں کے لوگ نام سے فیض یاب ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک وقت آئے گا جب سبی کے تاریخی قلعہ میر چاکر خان رند کی سابقہ حیثیت کو بحال کیا جائے گا بعد ازیں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی پارلیمانی لیڈر سابق صوبائی وزیر تعلیم و رند قبائل کے سربراہ سردار یار محمد رند نے سید فرید شاہ دوپاسی،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی الحاج محمد داود رند،سابق نائب ناظم میر حبیب الرحمن رند،پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ملک محمد عارف مری،سابق کونسلر عبدالستار رند،میر نصیب اللہ رند،میر خدائیداد رند،سابق کونسلر فقیر محمد رند کے ہمراہ سبی کے مختلف مقامات جاکر چیف آف خجک سردار محمد خان خجک کے سسر میر احمد خان خجک۔سابق چیئرمین میر صاحب جان مری،نوجوان وکیل میر سانول خان مری،سابق خزانہ آفیسر میر پنل خان رند،میاں خان پوپلزئی،چوہدری زاہد حفیظ،پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر حاجی غلام رسول سیلاچی کے بھائی یار محمد سیلاچی،بابو علی اکبر سیلاچی اور ان کے دو بھائی،میر محمد سیلاچی،گاوں خجک میں سابق چیف سیکرٹری بلوچستان ملک فتح محمد خجک کے فرزند نصیب خجک،کیسکو کے محمد خان خجک کے والد ڈاکٹر عبدالستار خجک،اورنگزیب کی والدہ کے انتقالات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی بعد ازیں سابق چیف سیکرٹری بلوچستان ملک فتح محمد خجک نے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی پارلیمانی لیڈر سابق صوبائی وزیر تعلیم و رند قبائل کے سربراہ سردار یار محمد رند کے اعزاز میں پر تکلیف ظہرانہ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے