غیراسلامی آرڈیننسز بائیس نکات کی خلاف ورزی ہے،مولانا عبد الرحمن
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی جانب سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے کراچی کے امیر مولانا محمد اعجاز مصطفی، مدیر اقراء روضہ الاطفال ٹرسٹ مفتی خالد محمود مولانا سید شکیل احمد مولانا شبیر احمد، مولانا طلحہ منیر، کے اعزاز میں استقبالیہ نشست زیر صدارت ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق منعقد ہوئی، جس میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا مفتی محمد روزی خان، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد، جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ، شیخ مولانا احمد جان، مولانا محمد ہاشم خیشکی، سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد، حافظ مسعود احمد، حافظ شبیر احمد مدنی، حافظ سراج الدین، مولانا حافظ سردار محمد نورزئی، مولانا سید سعداللہ آغا، سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ، میر فاروق لانگو، ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ، حاجی ولی محمدبڑیچ، حاجی محمد شاہ لالا، مفتی عبد السلام ریئسانی، شیخ مولانا عبد الاحد،مفتی غلام نبی محمدی، حافظ دوست محمد،مفتی نیک محمد فاروقی، مولانا جمال الدین حقانی، مفتی محمد ابوبکر، مولانا محمد عارف شمشیر،مفتی رحمت اللہ،مفتی نظام الدین لانگو،فدالرحمان، سید بہاوالدین اور دیگر شریک ہوئے، استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ غیر اسلامی آرڈیننسز آئینی روح،قراداد مقاصد اور بائیس نکات کی خلاف ورزی ہے، گھریلو تشدد جیسے غیر شرعی بل کے ذریعے پاکیزہ معاشرت کی دھجیاں اڑانے کی کوشش کی گئی، جس کے پیچھے مغربی این جی اوز کی مکروہ ذہنیت کار فرما ہے،انہوں نے کہا کہ مساجد اور مدارس سمیت تمام دینی شعبوں کی دفاعی قوت جمعیت علماء اسلام ہے اس کے ہوتے ہوئے ملک کے آئین اور اسلامی تشخص کے خلاف کسی قسم کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے کہا کہ خبیر پختونخوا کی جیت پر تمام کارکنان مبارک باد کے مستحق ہیں، اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے کارکنوں پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ آج سے اپنی تیاری شروع کرتے ہوئے عوامی رابطہ مہم تیز کریں۔ جمعیت علماء اسلام تمام دینی شعبوں کی دفاعی قوت جمعیت علماء اسلام ہے، اس میں اکابرین کی شبانہ روز محنت اور جدوجہد شامل ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں حقیقی اسلامی نظام کے نفاذ اور اسلامی دفعات کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے جوائنٹ سیکرٹری حاجی ولی محمدبڑیچ کے والد ممتاز قبائلی مشر حاجی میرحسن بڑیچ کی وفات پر خصوصی دعا کی گئی۔