ریکوڈ ک کا مسئلہ حل ہونے سے بلوچستان بہت ترقی کرے گا ، نورمحمد دمڑ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سنیئر صوبائی وزیرِ خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حکومت بلوچستان صوبے میں ہائیر ایجوکیشن و دیگر تعلیمی کی فعالی اور جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ریکوڈک منصوبے میں بلوچستان کے حصے کے اخراجات وفاقی حکومت کی جانب سے برداشت کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر سے ملاقات اور جاری کردہ بیان میں کیا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑکی وائس چانسلر سے ملاقات کے دوران یونیورسٹی کی کارکردگی تعلیمی و مالی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ملاقات کے دوران وائس چانسلر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے کے اعلی تعلیمی اداروں کی فعالی کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے گی اور صوبے کے تمام تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے گورنر بلوچستان،وزیراعلی بلوچستان کی قیادت میں صوبائی حکومت ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑنے ملاقات کے دوران وائس چانسلر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی دلچسپی اور شعوری کاوشوں سے صوبہ کے اعلیٰ تعلیمی ادارے مزید مستحکم ہوتے جا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ مستقبل کے نئی ترجیحات اور نئے اہداف کے حصول میں ہائیر ایجوکیشن اولین حیثیت رکھتی ہے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کو اولین ترجیحی ہے وفاقی حکومت صوبے کی ترقی کیلئے صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت اور عوام وزیراعظم عمران خان کے ریکو ڈک منصوبے میں بلوچستان کے حصے کے اخراجات وفاقی حکومت کی جانب سے برداشت کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں وزیراعظم کا ریکو ڈک منصوبے میں بلوچستان کا مالی بوجھ اٹھانے کا اعلان تاریخی ہے ہم اس اہم پیش رفت پر وزیراعظم کے مشکور ہیں انہوں نے کہاکہ ریکوڈ ک کا مسئلہ حل ہونے سے بلوچستان بہت ترقی کرے گا انہوں نے کہاکہ بعض سیاسی جماعتیں اور رہنماء ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ کرکے بلوچستان کو ماضی کی طرح پسماندگی کی طرف دکھیلنا چاہتے ہے لیکن یہ خواب ان کا کبھی بھی پورا نہیں ہوگا بلکہ بلوچستان کی ترقی کی راہ میں آنے والی ہر رکاؤٹ کو دور کرینگے دریں اثناء سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد خان دمڑ سے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع زیارت کے صدر محمدنوردمڑ،جنرل سیکرٹری سیدمحمدروشان نے سی ٹی ایس پی زیارت کے اساتذہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سلسلے میں ساتھ ملاقات کی اور اساتذہ کے مسائل سے آگاہ کیا سنیئر صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ جلد سے جلد اساتذہ کی تنخواہیں جاری کریں جی ٹی اے زیارت کے صدر محمدنوردمڑ،جنرل سیکرٹری سید محمد روشان نے صوبائی وزیر کا شکریہ اداکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے