خواتین کوصحافت کی شعبے میں باصلاحیت بنانا اورعملی طورپرکام کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے، با برمو سیٰ خیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ویمن میڈیا سینٹر کے زیر ِاہتمام کوئٹہ میں جاری تربیتی ورکشاپ کے چوتھے روزمیڈیا سے تعلق رکھنے والی شہر کی مختلف جامعات کی طالبات اور خواتین صحافیوں کو بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کا دورہ کروایا گیا جہاں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسی خیل نے خوش آمدید کہا اور طالبات کے سوالوں کے جوابات دئیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریکوڈک پر تمام فریقین متفق ہیں کچھ لوگ اس پر منفی سیاست کررہے ہیں معاملہ عدالت میں ہے ہمیں امید ہے وفاق بلوچستان کے حق میں بہتر فیصلہ کرے گاصوبے کی ترقی کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی سے بھی ترقیاتی کاموں میں تاخیر ہوجاتی ہے وزیراعظم نے فنڈز میں اضافے کی یقین دہانی کرائی ہے چھ سو ارب روپے صحیح استعمال ہوئے تو بلوچستان ترقی کرے گاآزادی اظہارِ رائے کے موضوع سے جاری پانچ روزہ ورکشاپ 31 دسمبر تک جاری رہیگی جس کا بنیادی مقصد خواتین کو صحافت کی شعبے میں باصلاحیت بنانا اور عملی طور پر کام کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے