بم دھماکے میں ملوث عناصر کی جلد گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے جائیں،گورنر بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کوئٹہ بم دھماکے کے نتیجے زخمی ہونے والے افراد پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا. اپنے ایک بیان میں گورنر بلوچستان نے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد عناصر ایسے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے. انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ بم دھماکے میں ملوث عناصر کی جلد گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں. انہوں نے زخمیوں کو تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے متعلقہ افراد کو ہدایت کی۔گورنر بلوچستان نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔