بلوچستان میں کورونا وائرس کا1مریض جاں بحق 3 نئے کیسزرپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان میں کو رونا وائرس کا ایک مریض جاں بحق جبکہ 3نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متا ثرہ افراد کی تعداد 33633ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے6اضلا ع سے کوروناوائرس کے363ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ293افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار3مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد33183ہو گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد86ہے جن میں سے5ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 364اموات ہو چکی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کی شرع0.83فیصدر یکارڈ کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے