بلوچستان میں امن کے دشمنوں کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، ضیاء لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیا اللہ لانگونے جناح روڈ سلیم کمپلیکس دھما کے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن کے دشمنوں کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا دشمن کو بلوچستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی اسی لیے وہ اس قسم کے بزدلانا حملے کر رہے ہیں صوبائی مشیر داخلہ نے کہا بلوچستان کا امن کسی کو بھی خراب کرنے نہیں دینگے دہشتگرد عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے تمام وسائل برو ئے کار لا ئے گے بلوچستان کی ترقی کو سبو تاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنا دینگے صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے سیکورٹی فورسز ان دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کریگی دہشت پھیلانے والے عناصر بلوچستان کے غیور اور باہمت قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے سیکورٹی فورسز بلوچستان میں امن کے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں کسی کو بھی صوبے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ صوبائی مشیر داخلہ میر ضیائاللہ لانگو نے دھماکے میں جان بحق ہونے والوں کی مغفرت کے دعا کی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل عطا کرنے کی دعاکی.دریں اثناء صوبائی مشیر داخلہ نے سول ہسپتال کے ا ٹراما سینٹراور دھماکے کی جگہ کا کا دورہ کیا اورضیاء لانگونے سول ہسپتال میں بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی صوبائی مشیر داخلہ نے زخمیوں کو بہتر طبعی امداد دینے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے