ہسپتالوں میں ہڑتال کے باعث آپریشن تھیٹران ڈورسروسز سے مریض تڑپ رہے ہیں، مولانا عبد الرحمن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد اشرف جان مولانا حکیم حبیب اللہ مولانا محمد ایوب حافظ مفتی عبد الغفور مدنی مسعود احمد حافظ شبیر احمد مدنی حافظ سراج الدین حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو مولانا جمال الدین حقانی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی سالار حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل مولانا سید سعداللہ آغا مولانا مفتی محمد ابوبکر مولانا محمد عارف شمشیر ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ حاجی عبداللہ سلیمان خیل نے کہا کہ ہسپتالوں میں ہڑتال کے باعث او پی ڈیز، آپریشن تھیٹر ان ڈور سروسز سے متعلقہ مریض تڑپ رہے ہیں،ینگ ڈاکٹرز کو کوئی سننے والا نہیں ہے اسی وجہ سے صحت کے مسائل روز بروز بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے تمام عوامی مفاد اور ہسپتال کی بہتری پر مبنی مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے حکومت بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ ان کے تمام جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرتے ہوئے غریب مریضوں کی حالت زار پر رحم کرے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا موقف اور مطالبات کوسنئے بغیر حکومتی ہٹ دھرمی ہسپتال اور عوام کے مفاد میں نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہر مشکل وقت میں ایمرجنسی کے نفاذ کے دوران بھی جان ہتھیلی پر رکھ کر مریضوں کی بلاتفرق خدمت کی ہے، لیکن معاشرتی مجبوریوں اور ہوشربا مہنگائی میں ان کے مطالبات سننا اور ان سے مذاکرات کرنا ایک جمہوری ماحول اور ہماری روایات کا حصہ ہے لیکن بدقسمتی سے ان کی آواز کو دبانے کے لیے ان کے رہنماؤں کو گرفتار کرکے ان پر ناروا مقدمات درج کئیے گئے ہیں جس کی جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے،انہوں نے گرفتار ڈاکٹرز کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے مسائل حل ہونے کی بجا مزید خراب ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو اقدامات اٹھانے چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے