گورنربلوچستان سے لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی کی ملاقات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے بدھ کے روز کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے ملاقات کی ملاقات کے دوران ملک وصوبے کے امن وامان کی مجموعی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اُٹھائے گئے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات اور قربانیاں لائقِ تحسین ہیں. انہوں نے کہا کہ یہ بات اب دنیا پر واضع ہو چکی ہے کہ پورے خطے کے پائیدار امن کیلئے پاکستان کا بہت اہم کردار رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے