کسٹمزکوئٹہ اورایف سی کی کارروائی15کروڑروپے مالیت کا غیرملکی سامان برآمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کسٹمز کوئٹہ اور ایف سی کی مسلم باغ کے قریب مشترکہ کاروائی 15کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد دس ٹرک تحویل میں لے لئے گئے۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق کسٹمز کوئٹہ اور ایف سی حکام نے مشترکہ کاروائی کر تے ہوئے مسلم باغ کے قریب ایک کاروان پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں 136000 لیٹرز غیر ملکی ڈیزل، غیر ملکی پلاسٹک بیگز، سیگریٹس، جھالی، کپڑا، چائنیز نمک، تمباکو، بادام،کولر بر آمد کر کے قبضے میں لئے جبکہ دس ٹرک تحویل میں لے لئے گئے ترجمان کے مطابق بر آمد شدہ سامان کی قیمت 15کروڑ روپے بنتی ہے مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے