قلات پولیس کی کامیاب کارروائی، قتل میں ملوث دو افراد گرفتار
قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات پولیس کی کامیاب کارروائی، گزشتہ روز قلات میں خدائے رحیم نامی شخص کو قتل کرنے والے دو ملزمان 8 گھنٹے کے اندر گرفتار، سگے چچا نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ مل کر بھتیجے کو قتل کردیا تھا، پولیس ذرائع کے مطابق 27 دسمبر کو پانچ سے 6 بجے شام کے وقت ملزمان نے شیخ حاجی ندی ایریا میں خدائے رحیم ولد محمدرحیم نامی شخص کو آتشی اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ بعد ازاں قانونی کارروائی قلات پولیس نے مدعی کے درخواست پر مقدمہ نمبر 78/2021 بجرم 302,109,34PPC درج رجسٹر کرلیا DIG خضدار محمد سلمان خان کے خصوصی احکامات پر ایس پی قلات عبد الروف بڑیچ نے اپنے زیر نگرانی میں A,DSP عبدالقادر لانگو، ایس ایچ او نزیر احمد عمرانی، CIA انچارج عبدالستار، سب انسپیکٹر یار محمد بارانزئی و علی محمد نیچاری، جہانگیر سکواڈ انچارج حاجی نسیم شاہوانی، ایگل سکواڈ قلات کی مختلف ٹیمز بنائے گئے جنہوں نے مختلف طریقہ کار تفتیش کرکے مخبر خاص لگا کر 8 گھنٹے کے اندر اندر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کا مقتول کے ساتھ رشتہ چچا اور چچازاد بیٹے کا ہیں جنکے نام ملزم خدائے داد ولد میاں خان اور ملزم عبد القیوم ولد خدائے داد ہیں ملزمان کا مقتول کے ساتھ زمینی تنازعہ چل رہا تھا۔ قلات پولیس تفتیش کر رہی ہے جبکہ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہے۔