خواتین صحافت میں آکرمثبت انداز میں بلوچستان کا نام روشن کریں، شکیلہ نوید دہوار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ویمن میڈیا سینٹر کے زیر ِاہتمام کوئٹہ میں جاری ورکشاپ میں رکن بلوچستان اسمبلی رکن شکیلہ نوید دہوارنے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں بہتر کام کررہی ہیں صحافت یا سیاست میں خواتین کے لئے پہلی رکاوٹ اپنے لوگوں سے آتی ہے۔ معاشرے میں خواتین کو جن رکاوٹوں کا سامنا ہے وہ اپنی قوت ارادی سے دور کر سکتی ہیں۔خواتین کو صحافت میں باصلاحیت بنانے کیلئے تربیتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کہا ہے کہ خواتین صحافیوں کی اہلیت کو بڑھانے میں ویمن میڈیا سینٹر اور کوئٹہ پریس کلب اہم کردار ادا کررہا ہے آزادی اظہارِ رائے کے عنوان سے جاری پانچ روزہ تربیتی نشست میں شہر کی مختلف جامعات کی طالبات اور خواتین صحافیوں نے حصہ لیا۔ یہ ورکشاپ 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے